ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اسرائیل اور امریکا کی مہم پسندی کے نتائج کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ کے خط اور سیکریٹری جنرل کے جواب کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جیسا کہ اس خط میں درخواست کی گئی ہے، اس کو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ زبانی کشیدگی میں شدت اور فوجی اقدامات کے امکان میں اضافہ سب کے لئے باعث تشویش ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے چیئر مین اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام خط میں صیہونی مہم پسندی کے نتائج کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے، اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی ایٹمی تنصیبات اور جوہری مواد کی حفاظت کے لئے خصوصی تدابیر اختیار کریں گے۔
آپ کا تبصرہ